7ٹانگوں والا مینڈک
اتوار 29 اکتوبر 2017 3:00
بیجنگ .... مینڈ ک کی یوں تو 4ٹانگیں ہوتی ہیں لیکن چین میں ایک ایسا غیر معمولی مینڈک پایا گیا ہے جس کی 7ٹانگیں ہیں۔ جب اسے پکانے کیلئے ایک ریستوران کے باورچی خانے میں لایا گیاتو شیف یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس کی 3ٹانگیں زائد ہیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ ماحولیاتی آلودگی اس کی اضافی ٹانگوں کی وجہ ہوسکتی ہے۔ 2011ء میں بھی چین کے جنوب مشرقی صوبے ہنان میں بھی اسی طرح کا 7ٹانگوں والا مینڈک پایا گیا تھا۔