Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی لیڈروں میں پارٹی ٹکٹوں کیلئے دوڑ دھوپ

لکھنؤ۔۔یو پی کے آئندہ  بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی لیڈروں میں دوڑشروع ہوگئی ہے۔ اس میں ٹکٹ کی خواہش رکھنے والا ہر شخص بڑے سے چھوٹے لیڈران کے گھر ،آفس تک چکر لگا رہا ہے۔ ریاستی صدر مہندر ناتھ پانڈے سے لے کر تنظیمی امور کے سیکریٹری سنیل بنسل کی چوکھٹ پر ٹکٹ کے فریادیوں کی لمبی لائن لگی ہے۔ ایک کارکن کا کہنا ہے کہ اب تک کسی نے کسی بھی ٹکٹ یا کسی بڑی پوسٹ کے بارے میں پوچھا نہیں لیکن اس بار حق جتایا۔ اب وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے گھر گئے تو وہ ملتے نہیں اور سنیل بنسل  کے پاس جاؤ تو وہ باہر ہی بٹھا دیتے ہیں ،جب فون کرو تو نہیں اٹھاتے ۔بی جے پی یوپی کے 16 ضلعوں میں میونسپل کارپوریشن انتخابات کے بارے میں فکر مند ہے۔ ہر روز ٹکٹوں کو لے کر میٹنگوں کے دور پارٹی کے ہیڈکوارٹر اور علاقائی دفاتر میں جا ری ہیں۔ ریاستی صدر مہیندرپانڈے نے کہاکہ ہم کارکنوں کے مفادات کا خیال رکھیں گے، ہماری پارٹی میں کارکن ہی پردھان ہیں۔ ان کے مفادات کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق ابھی تک کوئی درست فارمولہ نہیں ملا۔ سب کچھ پہلے کی طرح چل رہا ہے۔  
 
 

شیئر: