Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زخمی حماس سیکیورٹی چیف ہسپتال سے فارغ

 غزہ پٹی ۔۔۔فلسطینی علاقہ جات حماس کے سیکیورٹی چیف توفیق ابونعیم کاربم دھماکے میں زخمی ہونے کے بعدگزشتہ روزہسپتال سے فارغ ہوگئے ہیں۔انہوںنے اس عزم کااظہارکیاہے کہ مخالف جماعت فتح سے ایک دہائی سے جاری تنازع کے خاتمے کیلئے ہونے والے معاہدہ پرقائم رہیں گے۔جمعہ کوہونے والے حملے جس میں ابونعیم معمولی زخمی ہوئے تھے کوحماس کے وزیرداخلہ نے ’’سیاسی قتل کی ایک ناکام کوشش‘‘قراردیاہے۔حماس کے سربراہ اسماعیل ہا نیہ نے اشارہ دیاہے کہ حملے کاالزام اسرائیل کے سرجاتاہے لیکن کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ابونعیم نے گزشتہ روزایک بیان میں کہا کہ جن لوگوں نے یہ گھٹیاحرکت کی ہے ان کے مقاصدپورے نہیں ہوں گے ۔
 
 

شیئر: