Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: تیل کی قیمت میں 9فلوس کمی

ابوظبی: امارات میں بدھ سے تیل کی قیمت میں 9فلوس کمی ہوگی جبکہ ڈیزل کے نرخ میں ایک فلس اضافہ ہوگا۔ وزارت توانائی نے تیل اور اس کی مصنوعات کا نیا نرخ نامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق یکم نومبر سے پٹرول سپر95کی قیمت2.03درہم فی لیٹر ہوگا ۔ اکتوبر میں اس کی قیمت 2.12درہم تھی۔ پٹرول خصوصی 95کی قیمت 1.92درہم فی لیٹر ہوگی۔ اکتوبر میں یہ 2.01درہم فی لیٹر میں فروخت ہوتا تھا۔ پٹرول ای پلس91 اب 1.85درہم فی لیٹر فروخت ہوگا جبکہ اکتوبر میں یہ 1.94درہم میں فروخت ہوتا تھا۔ اس کے ساتھ ڈیزل کی قیمت 2.11درہم فی لیٹر ہوگا جبکہ اکتوبر میں یہ 2.10میں تھا۔ 
 

شیئر: