Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر تک مملکت کے کونسے علاقے بارش کی زد میں رہیں گے؟

تبوک، مدینہ منورہ، عسیر اور جازان میں بارش کی توقعات ہیں۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں موسمیاتی مرکز کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے مختلف علاقے پیر تک شدید بارشوں، تیز ہواؤں سے متاثر رہیں گے۔
عاجل نیوز کے مطابق موسمیاتی مرکز کی رپورٹ کے بعد شہری دفاع نے اس حوالے سے مملکت میں رہنے والوں کو احتیاط برتنے، بارش کا پانی جمع ہونے والی جگہوں، وادیوں سے دور رہنے اور محفوظ مقامات پر رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
شہری دفاع کا کہنا ہے کہ  محکمہ موسمیات کے مطابق مکہ ریجن کے کچھ علاقے شدید بارشوں، تیز اور گردو غبار والی ہواؤں سے متاثر رہیں گا ان میں طائف، میسان، اضم، العرضیات، رنیہ، تربہ، المویہ اور الخرمہ میں شامل ہیں جبکہ اللیث، القنفذہ، مکہ مکرمہ شہر، الجموم اور بحرۃ میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔
ریاض ریجن درمیانی سے شدید بارشوں سے متاثر رہنے کی توقعات ہیں۔ یہاں بھی گرد آلود تیز ہواؤں کا سلسلہ رہے گا۔ اس موسم سے دارالحکومت ریاض، الدرعیہ، ضرما، المزاحمیہ، عفیف، الدوادمی، القویعیہ، شقراء، الغاط، الزلفی، المجمعہ، ثادق، رماح، الرین، حریملاء، الخرج، الدلم، الحریق، حوطہ بنی تمیم، مرات اور الافلاج متاثر رہیں گے۔
ڈائریکٹوریٹ شہری دفاع نے بتایا کہ شمالی حدود ریجن کے علاقے، الجوف، حائل، القصیم، الشرقیہ، الباحہ کے علاقے بھی بارش سے متاثر ہوں گے جبکہ تبوک، مدینہ منورہ، عسیر اور جازان میں ہلکی سے درمیانے درجے تک بارش کی توقعات ہیں۔

 

 

شیئر: