لکھنؤ۔۔فرخ آباد میں کسانوں نے حکومت کیخلاف زبردست مظاہرہ کیا اور وزیراعلیٰ یوگی کو وعدہ خلاف قرار دیا ۔تقریباً اسی قسم کا ہنگامہ آگرہ میں بھی کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ یوگی نے اسمبلی الیکشن سے قبل یہ وعدہ کیا تھا کہ اگر یوپی میں بی جے پی کی حکومت قائم ہوگئی تو آلو کی پیداوار کی اچھی قیمت دلائیں گے لیکن انکی حکومت جب قائم ہوگئی تو انھوں کسانوں کو یکسر نظر انداز کردیا ، آج عالم یہ ہے کہ منڈی میں آلو کیلئے خریدار نہیں ملتے اور ان کے پاس اتنا پیسہ بھی نہیں بچا کہ وہ اپنا آلو دوسرے شہروں کی منڈیوں میں بھیج سکیں یا انھیں کسی اور ریاست میں لے جاکر فروخت کریں ان کی مالی حالت انتہائی خراب ہوگئی ہے ، بی جے پی کوکسان ہمدرد بتانے والے یوگی اب کسانوں کو نظر انداز کررہے ہیں جس طرح انھوں نے گنے کی سہارا قیمت میں10 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا ہے اس سے اندازہ ہوجاتا ہے کہ یوپی حکومت کسان دشمن ہے کیونکہ اس نے کسانوں کی آلو پیداوار میں تو ایک پیسے کا اضافہ نہیں کیا۔ اس سلسلے میں کسان لکھنؤ میں ریاستی سطح کا ایک بڑا دھرنا مظاہرہ کریں گے۔