Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایٹمی عدم پھیلاو کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں،تسنیم اسلم

اسلام آباد... ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام پرامن اور ملکی سلامتی کیلئے ہے۔ پاکستان نے جوہری عدم پھیلاو کے لئے ہندسے دو طرفہ معاہدے کی پیش کش کی۔ جوہری ہتھیاروں کے اسٹریٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوہری ہتھیاروںکا پھیلاﺅ دنیا کے لئے اہم مسئلہ ہے۔ معاشی ترقی، پرامن مقاصد کے لئے جوہری ٹیکنالوجی تک رسائی ضروری ہے۔ پاکستان جوہری ٹیکنالوجی کے تمام حفاظتی طریقہ کار کو پورا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے۔ہند کے جوہری ہتھیاروں کے تجربے کے بعد جوہری قوت بننے پر مجبور ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر سپلائر گروپ کے ذریعے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاو کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔ این ایس جی کی رکنیت بلا امتیاز اور میرٹ پر ہونی چاہئے۔ پاکستان ذمہ داری کے ساتھ جوہری حفاظتی طریقہ کار پر عمل کررہا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان بین الاقوامی معاہدوں اور شرائط پر فعالیت سے عمل درآمد کررہا ہے۔ پاکستان نے بین الاقوامی ایٹمی دہشت گردی سے نمٹنے سے متعلق تمام انتظامات کررکھے ہیں۔ 

شیئر: