Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حریت کانفرنس کو اعتماد میں لینا ہوگا،عبدالباسط

سرینگر... نئی دہلی میں سابق پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ حریت کانفرنس کو اعتماد میں لئے بغیر وادی میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ خصوصی انٹرویو کے دوران انہو ں نے کہا کہ ہند کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بات چیت شروع کرنی چاہئے۔ انہوںنے کہا کہ برہان وانی کی ہلاکت کے بعد میر واعظ ،مولوی عمر فاروق،سید علی شاہ گیلانی اور محمد یاسین ملک ایک ہی پلیٹ فارم پر آگئے۔ حریت کانفرنس کا بات چیت میں اہم کردار ہے ۔ ریاست جموں کشمیر کے لوگ حریت کانفرنس کو فریق تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی مزاحمتی قیادت ہڑتال کی کال د یتی ہے تو پوری ریاست میں ہڑتال کی جاتی ہے۔ حریت کانفرنس کو بات چیت سے الگ رکھ کر امن و امان قائم نہیں ہوسکتا ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چونکہ مذاکرات کار آئین ہند میں رہ کرہی بات کریں گے۔ مذاکرت کار کے ساتھ بات چیت کر نا فضول مشق ہے۔

شیئر: