Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرا”ابا“ اور” ناگن“ کیلئے کاسٹ

اداکارہ میرا معروف پاکستانی ہدایتکارہ سنگیتا کے ڈرامہ سیریل’ ’ابا“ میں کام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں ۔ اداکارہ ایک عرصے سے ہدایتکارہ سنگیتا سے درخواست کررہی تھیں کہ انکے پاس کام نہیں ہے اور وہ بیروزگارہیں جس پر سنگیتا نے اپنی نئی ڈرامہ سیریل میں انہیں کاسٹ کرلیاجس کی ریکارڈنگ لاہورکے مختلف مقامات پر کی جارہی ہے ۔ دوسری جانب میرا کو مذکورہ سیریل کے علاوہ ایک اور ڈرامے ناگن میں بھی کاسٹ کیا گیا ہے ۔ بتایاگیا کہ اداکارہ کراچی میں بننے والی جدید فلموں میں بھی اداکاری کرنے کی خواہاں ہیں ۔ اس حوالے سے وہ سال بھرسے کوششیں کررہی ہیں اورانہوں نے مختلف ذرائع سے فلمسازوں اورہدایتکاروں سے رابطے بھی کئے ہیں ۔ فلموں میں کام نہ ملنے پر میرا نے اداکاری کے جوہر دکھانے کیلئے سنگیتااوردوسرے ٹی وی ہدایتکاروں سے رابطے کئے جس کے باعث وہ کام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔
 

شیئر: