Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیاپرخواتین کو بلاک کر رکھاہے،عثمان شنواری

  اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے نوجوان بائیں ہاتھ سے فاسٹ بولنگ کرانے والے عثمان شنواری نے کہاکہ پی ایس ایل کی وجہ سے اپناولیمہ چھوڑدیاتھااورپی ایس ایل میں حصہ لیا۔پی ایس ایل میں کھیلنے کی وجہ سے پرفارمنس میں بہتری آئی ہے ، جلداپناولیمہ دوبارہ کروں گا۔عثمان شنواری کاکہناتھاکہ شعیب اخترسے بہت متاثرہوں اوران کو ہی فالوکرتاہوں تا ہم پاکستانی فاسٹ بولر عمرگل کااندازپسندہے۔ انہو ںنے کہا کہ بھرپورطریقے سے اپنی بولنگ اورفٹنس پرتوجہ دے رہاہوں ۔ عثمان کا کہنا تھا کرکٹ ایسا کھیل ہے کہ جس میں خواتین فینز کی کی اچھی خاصی تعداد ہے لیکن میں نے سوشل میڈیا پرخواتین فینزکوبلاک کر رکھا ہے۔

شیئر: