Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ کتب میلے کا افتتاح

ریاض ... شارجہ کے حاکم شیخ ڈاکٹر سلطان القاسمی نے شارجہ کتب میلے کاافتتاح کردیا۔ انہوں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ ہاتھ نئی نسل کے ذہن سے کھیلنے کیلئے تاریکی میں کام کررہے ہیں۔ تباہی پھیلانے والے افکار رائج کررہے ہیں۔ ہمیں بیدار رہنا ہوگا۔ کتب میلہ ایکسپو سینٹر میں لگایا گیا ہے۔ 11نومبر تک سلسلہ جاری رہیگا۔60ممالک کے 1650ناشر شریک ہیں۔1.5ملین سے زیادہ موضوعات پر مختلف زبانوں میں کتابیں پیش کررہے ہیں۔
 

شیئر: