بوب ڈائمنڈ کی سعودی عرب میں دلچسپی
ریاض .... امریکی خبررساں ادارے بلومبرگ نے انکشاف کیا ہے کہ اٹلس مرچنٹ کیپٹل کمپنی کے بانی چیئرمین اور انویسٹمنٹ بارکلیز بینک کے سابق سربراہ ”بوب ڈائمنڈ “ نے سعودی سرمایہ کاری ریاستی فنڈ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی آرزو ظاہر کردی۔ انہوں نے بلومبرگ ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ وہ فی الوقت سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وہ مملکت کے سرمایہ فنڈ کے ساتھ کام کرنے کے طور طریقو ںپر بھی غور کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب مالی خدمات کے حوالے سے مقامی مارکیٹ ہے ۔ ایکبار پھر سرمایہ کاری کا اہل ہوچکا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سب سے زیادہ توجہ طلب امر یہ ہے کہ آپ سعودی عرب میں سرمایہ لگائے ہوئے ہو اور ہماری ٹیم وہاں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہو۔