بکریاں چرانے والی معمر خاتون گر کر ہلاک
عسیر .... عسیر ریجن کے کوہستانی علاقے میں بکریاں چرانے والی 60سالہ سعودی خاتون چٹانوںسے الجھ کر گر کر مر گئی۔ شہری دفاع کی ٹیموں نے اسکی میت کوہستانی راہداریوں کے ذریعے مقامی شہریوں کے تعاون سے بستی پہنچائی۔ شروع میں اسے ضروری کارروائی کیلئے اسپتال لیجایاگیا تھا۔