Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ،4اوورکرائے گئے

لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راونڈر اور سابق کپتان محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ایک بار پھر مکمل ہوگیا ہے۔ انگلینڈ میں انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی منظور شدہ بائیو میکنک لیبارٹری میں ان کا ایکشن جانچا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ لیبارٹری ٹیسٹ میں محمدحفیظ سے4 اوور کرائے گئے ہیں۔اس موقع پر کنسلٹنٹ کارل کرو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ محمد حفیظ کے اس ٹیسٹ کی رپورٹ2 ہفتے میں سامنے آئے گی۔حفیظ نے ایک بار پھر کہا کہ وہ یہ ٹیسٹ اور اپنا بولنگ ایکشن کلیئرآنے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی بار ایکشن رپورٹ ہونے اور اس میں تبدیلی کے بعد ان کی بولنگ میں اب تک کوئی فرق نہیں آیا اوراب بھی اس نئے ٹیسٹ کے دوران کوئی ایسی گیند نہیں نظر آئی جس پراعتراض کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بطور آل راونڈر ٹیم کیلئے بدستور خدمات انجام دینے کا پورایقین ہے۔ واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریزکے دوران ابوظبی میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں ان کا بولنگ ایکشن رپورٹ کیا گیا تھا اسی سیریز کے دوران وہ عالمی نمبر ون آل راونڈر بھی بن چکے ہیں۔ان کے ایکشن کی پہلے بھی 2 مرتبہ رپورٹ ہوچکی ہے اور ایک سال کی پابندی کے بعد انھوں نے بولنگ ایکشن میں تبدیلی کرکے اسے کلیئر کرانے میں کامیابی حاصل کرلی تھی لیکن اب وہ پھر اسی چیلنج سے دوچارہیں۔

شیئر: