لندن۔۔۔فائنانیشنل ٹائمز نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب، بینک آف امریکہ کے نمایاں ترین بینکار اَلی ریزا زائمی کو پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے اعلیٰ عہدے پر فائز کرنیوالا ہے ۔ سعودی عرب اقتصادی اصلاحات میں رہنمائی حاصل کرنے کیلئے معروف غیر ملکی ماہرین سے استفادہ کیلئے کوشاں ہے ۔ بینکار اَلی ریزا زائمی ان دنوں بینک آف امریکہ لندن برانچ کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔ وہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ میں کلیدی عہدے پرفائز ہوں گے اور 230ارب ڈالر سرمایہ والے فنڈ کو چلانے میں معاونت کریں گے ۔ ان کی عمر 45برس ہے اور متعدد اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں ۔