متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اس سال پہلی بار مصنوعی ذہانت سے لیس ڈرون استعمال کیے گئے جن میں انتہائی طاقتور اور حساس کیمرے نصب تھے۔
امارات الیوم کے مطابق اماراتی فتوی کونسل کا کہنا ہے عالمی سطح پر امارات میں پہلی بار ڈرون کا استعمال کیا گیا۔
جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کا مقصد رویت ہلال کی تصدیق ہے تاکہ حاصل ہونے والے نتائج کی ریکارڈنگ کو محفوظ رکھتے ہوئے دوسروں کو بھی دکھایاجاسکے۔
ڈرون کے ذریعے چاند دیکھنے کےلیے قومی مرکز برائے فلکیات کا تعاون بھی حاصل رہا جبکہ دیگر اداروں کی ٹیمیں بھی وہاں موجود رہیں۔
یاد رہے امارات میں بھی رمضان کا چاند نظر آگیا ہے۔ سنیچر یکم مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔