کرنٹ اکاﺅ نٹ خسارے پر قابو پالیں گے، شاہد خاقان
لندن.... وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چند خبروں سے پاکستان کے عوام کی رائے تبدیل نہیں ہوسکتی۔ کرنٹ اکاﺅنٹ میں خسارہ ہے جس پر جلد قابو پالینگے ¾ انصاف عدالتیں کرتی ہیں ¾ ان کے رویئے بتاتے ہیں کہ انصاف ہورہاہے کہ نہیں ۔ فوجی عدالتوں میں کیسز بھیجنے کیلئے ہدایت جاری کر دی ہیں جن پر جلد عمل ہو گا ۔ پاکستان مخالف اشتہار بازی کی کوئی حیثیت نہیں۔ جمعہ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لندن پہنچے تو لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے انکا استقبال کیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں لوگوں کی رائے بڑی مثبت ہے ۔ پاکستان کے عوام پاکستان پر یقین رکھتے ہیں ۔ ایک سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ چند خبروں سے عوام کی رائے تبدیل نہیں ہو سکتی کرنٹ اکاﺅنٹ میں خسارہ ہے جس پر جلد قابو پا لینگے ۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ انصاف عدالتیں کرتی ہیں انکے رویے بتاتے ہیں کہ انصا ف ہو رہا ہے کہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف عدالتوں میں ہوتا ہے ۔ ایک سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں کیسز بھیجنے کیلئے ہدایت جاری کر دی ہیں جن پر جلد عمل ہو گا۔ لندن میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مخالف اشتہار بازی کی کوئی حیثیت نہیں۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ اسموگ عالمی فضائی آلودگی کی وجہ سے ہے جس پر جلد قابو پا لیا جائیگا ۔