Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور: ایشین ڈویلپمنٹ ٹور گولف ٹورنامنٹ شروع

لاہور:ایشین ڈویلپمنٹ ٹور گولف ٹورنامنٹ لاہور کے ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب میں شروع ہوگیا۔ اس ٹورنامنٹ میں ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے 50 سے زائد انٹرنیشنل گالفرز بھی حصہ لے رہے ہیں جن میں امریکا، جاپان، انگلینڈ، ملائیشیا، آسٹریلیا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، سویڈن،اور وینزویلا کے گالفرز شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے آخری روز تقریب تقسیم انعامات منعقد ہو گی۔ بریگیڈیئر (ر)سکندر حیات نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد دنیا میں پاکستان کا امن پسند اور مثبت تاثر دینا اور کھیلوںکا فروغ ہے ۔ ٹورنامنٹ کے دوران مختلف کیٹیگری کے مقابلوں میں گالفرزکے درمیان زبردست مقابلے ہورہے ہیں جبکہ چیمپیئن شپ کے حوالے سے ٹریفک اور سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب عالمی معیار کا گالف کورس ہے اور اسی وجہ سے یہاں انٹرنیشنل ٹورنامنٹ منعقد کرایا جا رہا ہے۔

شیئر: