لندن ..... فریال مخدوم نے باکسر عامر خان سے علیحدگی کے بعد اپنے پہلے برائیڈل شوٹ کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کردیں۔گزشتہ ماہ فریال اور عامر کے اختلافات کی خبریں میڈیا کی خبروں کی زینت بنی رہیں اسی دوران انہوں نے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ وہ ایک بار پھر امید سے ہیں۔ فریال نے اپنا حالیہ شوٹ 3 ماہ کے حمل کے دوران کروایا جس پر مداحوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ فریال نے عامر اور ان کے گھر والوں سے غلط فہمیاں دور کرنے کےلئے معافی بھی مانگی تھی جسے عامر نے مسترد کردیا تھا۔فریال کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو مضبوط بنانا چاہتی ہیں اور اسی لئے اپنے کیریئر پر توجہ دے رہی ہیں۔فریال مخدوم نے اپنا حالیہ شوٹ ڈیزائنر ثوبیہ نیازی کی برائیڈل کلیکشن کےلئے کیا ہے۔