Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوز لیکس میں مریم کا نام نہیں ،چوہدری نثار

 واہ کینٹ... سابق وزیر داخلہ اور ن لیگ کے رہنما چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان میں ہیں ان کی موجودگی میں بہت سارے فیصلے ہو جائیں گے۔نواز شریف ہی پارٹی کے سربراہ ہیں۔ ٹیکنوکریٹ حکومت یا جلد الیکشن کی بات کرنے والے ملک کے خیرخواہ نہیں۔ اس وقت ملک کو استحکام کی ضرورت ہے ۔واہ کینٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات ہیں ان کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کی ملک میں موجودگی سے ایک امید ہوچلی ہے کہ وسیع اتفاق سے ایک پالیسی سامنے آ گئی اورگومگو کی کیفیت بھی ختم ہوجائے گی۔انہوںنے کہا کہ پارٹی کے سینیئر ارکان میں پارٹی پالیسی میں وضاحت کے حوالے سے بات ہورہی ہے۔ ایک سوال پرسابق وزیرداخلہ نے کہا کہ یہ گاڑی کے آگے یا پیچھے رہ جانے کی بات نہیں بلکہ مستقل مزاجی کی ہے۔ ساری زندگی میں 34 سال سے مستقل مزاجی کے ساتھ سیاست کی ہے۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ نیوز لیکس میں مریم نواز کا نام نہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ عوام کے سامنے لانی چاہیے۔

شیئر: