Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطب شمالی میں پہلی غوطہ زن سعودی خاتون

ریاض .... ڈاکٹر مریم فردوس نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی سعودی خاتون ہیں جس نے قطب منجمد جنوبی اور قطب منجمد شمالی میں غوطہ زنی کی۔ زندگی میں توازن ضروری ہے۔ انسان کو اپنے اندرون کی منفی کیفیت سے نجات حاصل کرنے کیلئے کوئی نہ کوئی شوق ضرور کرنا چاہئے۔ مریم فردوس نے روتانا الخلیجیہ چینل پر نشر ہونے والے پروگرام ”سیدتی“ میں شرکت کے موقع پر قطب منجمد شمالی میں غوطہ زنی کی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ انکی زندگی کا بڑا اہم تجربہ رہا۔ ایک ساتھی نے 2015ءمیں اسکی تجویز رکھی تھی۔ صرف 30افراد اب تک اس جگہ غوطہ زنی کا اعزازحاصل کرچکے ہیں۔

شیئر: