Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی ناس کی جدہ اور العالمین کے درمیان پہلی براہ راست پرواز

فضائی کمپنی نے دو ہفتہ وار بجٹ پروازیں چلانے کا اعلا ن کیا ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی فضائی کمپنی ’فلائی ناس‘ جدہ کو مصر کے ساحلی شہر شہر العالمین کو جوڑنے کےلیے ایک نئی براہ راست پرواز کا آغاز کرے گی۔
عرب نیوز کے مطابق فلائی ناس نے اپنے بیان میں یکم جولائی 2025 سے جدہ کے کنگ عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئر پورٹ اور العالمین  ایئر پورٹ کے درمیان دو ہفتہ وار بجٹ پروازیں چلانے کا اعلا ن کیا ہے۔
2007 میں قائم ہونے والی سعودی بجٹ ایئرلائن فلائی ناس گزشتہ برس سے ریاض اور مصر کے شمال مغربی سالحل پر واقع معروف سیاحتی مقام العالمین کے درمیان پروازیں چلا رہی ہے۔
فلائی ناس نےگزشتہ ماہ ریاض اور یو گنڈا کے درمیان پروازں کا آغاز کیا تھا۔
فلائی ناس 1500 سے زیادہ ہفتہ وار پروازوں کے ذریعے 70 سے زیادہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل مقامات سے خود کو جوڑے ہوئے ہے۔
یہ حکمت عملی قومی فضائی کمپنیوں کو 250 بین الاقوامی مقامات کو مملکت سے جوڑنے کے ساتھ 2030 تک 330 ملین مسافروں تک پہنچنے اور سالانہ 100 ملین سیاحوں کو راغب کرنے میں مدد دے گی۔

شیئر: