رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علما کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے گنی بساؤ کے سٹیڈیم میں مغربی افریقہ کے سب سے بڑے قرآنی مقابلے ’تیجان النور‘ کا افتتاح کیا ہے۔
یہ مقابلہ جمہوریہ گنی بساؤ کے صدر عمارو سیسوکو امبالو کی سرپرستی میں ہورہا ہے۔
گنی بساو کے صدر نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کو مذہبی سفارتکاری میں ان کی کوششوں کے ساتھ امن اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے پر ملک کے سب سے بڑے اعزاز سے بھی نوازا ہے۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے حفظ القرآن کی حوصلہ افزائی اورشرکا کے سماجی کردار کے فروغ میں اس طرح کے مقابلوں کی اہمیت اجاگر کی۔
یہ مقابلہ مغربی افریقہ کا سب سے نمایاں ایونٹ ہے، اس مں تلاوت قرآن پاک، امام ، استاد کی قابلیت اور تلاوت کی اصلاح کے تربیتی کورسز شامل ہیں۔