Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیرکرکٹ لیگ :شیل آئل T-20 ٹورنامنٹ میں 6میچوں کا فیصلہ

 
 
 
 
عسیر کرکٹ لیگ کے زیر انتظام اور شیل آئل کمپنی کے تعاون سے پہلے شیل آئل T-20کرکٹ ٹورنامنٹ کے ابتدائی 6میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ہانکو الیون، کھوکھر الیون، الحرمین لائنز ، گرین اسٹار، القحطانی پیپسی کولا اور کے پی بنوں کی شاندار فتح۔ پاک کشمیر ، الحرمین الیون، ینگ اسٹار، خیبرپختونخوا لیون ، کیو سی سی اور فیصل آباد رائلز کو ابتدائی میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ہانکو الیون اور پاک کشمیر کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ہانکو الیون نے پاک کشمیر کو 6وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاک کشمیر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 188رنز بنائے۔ ذکاءاللہ نے 59، بلال نے 33، توقیر نے 26، مصور نے 18رنز بنائے۔ طاہر خواجہ اور شہباز خان نے 2،2جبکہ جہانزیب اور روفی احمد نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں ہانکو الیون نے مطلوبہ رنز 17.2اوور ز میں 4وکٹوں کے نقصان پر پورے کر لئے۔ کپتان فراست اللہ نے 55، شہباز خان نے 54، عاقب سہیل نے 41 اور ندیم نے 6رنز بنائے۔ پاک کشمیر کے عثمان ، ذکاءاللہ ، بلال اور وقار نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ شہباز خان کو آل راونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
الحرمین کو کھوکھر الیون کے ہاتھوں 20رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کھوکھر الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 191رنز بنائے جس میں فہیم نے 40، شاہد بٹ نے 23، وسیم سینیئر نے 23، زین نے 20رنز بنائے۔ الحرمین کی جانب سے ابوذراور حفیظ نے 3،3، توصیف اور عثمان بشیر نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔جواب میں الحرمین نے 171رنز بنائے۔ عثمان نے عمدہ 56،نعمان نے 41،محمد عمران نے 32 اور فیاض نے 17رنز بنائے۔ عامر اور خلیل نے 2،2 ناگراقبال اور عثمان نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ حفیظ آل راونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار پائے۔
تیسرے میچ میں الحرمین لائنز نے ینگ اسٹار کو 6وکٹوں سے شکست دے دی۔ لیگ اسٹار نے پہلے کھیلتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر 196رنز بنائے۔ شہباز نے 38، قمر زمان نے 30، فرقان شاہ اور کاشف سلیم نے 27،27رنز بنائے۔ وقاص نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 6جہانگیر ، اویس اور وقاص جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں الحرمین لائنز نے 16.1اوورز میں 197رنز بنائے اور اس کے 4کھلاڑی آوٹ ہوئے۔ وقار نے 79، اظہر نے 51، وقاص فدا نے 19 ، دلاور نے 8رنز بنائے۔ ینگ اسٹار کے کاشف سلیم نے 2، عمران خان اور زاہد خان نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ وقاص فدا مین آف دی میچ رہے۔ 
گرین اسٹار اور خیبرپختونخوا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں گرین اسٹار کی 112رنز کی شاندار فتح ۔ گرین اسٹار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان پر 251رنز بنائے جس میں عدنان ایوب نے عمدہ 88، صباحت خان نے 61، یسیٰن ملک نے 47، نزاکت علی نے 26رنز بنائے۔ خیبرپختونخوا کے انعام الحق نے 2، آصف علی نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں خیبرپختونخوا نے 15.5اوورز میں 139رنز بنائے۔ عامر شیرزئی39رنز بنا کر نمایاں رہے۔ زاہد انجم نے 25، وقاص خان نے 24، اصغر علی خان نے 15رنز بنائے۔ گرین اسٹار کی جانب سے یسیٰن ملک نے 5، صباحت خان، شاہد اور محمد افضل نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ یسیٰن ملک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
پانچویں میچ میں کیو سی سی الیون کو القحطانی پیپسی کولا کلب کے ہاتھوں 58رنز کی بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ القحطانی پیپسی کولا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17اوورز میں 196رنز بنائے۔ سہیل مرزا 36، وقاص مرزا 34، اصغر علی، 33، طارق جٹ32رنز بنا کر نمایاں رہے۔ قائداعظم الیون کی جانب سے ذیشان نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5، جمیل اور اخلاق نے 2،2، شہزاد نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں قائداعظم الیون نے 17اوورز میں 138رنز بنائے۔ محمد ندیم کی بولنگ کا کوئی بھی بیٹسمین سامنا نہ کرسکا۔ انہوں نے 5کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ اکمل شاہ نے 59، برکت ایوب نے 32، اخلاق نے 19رنز بنائے۔ سلیم اور عبدالصبور بٹ نے 2،2اوررفیق بٹ نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ محمدندیم مین آف دی میچ رہے۔ 
چھٹے میچ میں کے پی کے بنوں نے فیصل آباد رائلز کو 3وکٹوں سے شکست دے دی۔ فیصل آباد رائلز نے 18اوورز میں 7وکٹوں پر 168رنز بنائے۔ ارسلان افضل نے42، ادریس نے 30، زبیر نے 30، وسیم نے 19رنز بنائے۔عمر نے 2، عابد خان ، اقبال اور احسن نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں کے پی کے بنوں نے مطلوبہ ہدف 16.2اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ عابد خان نے 55، عمران خان نے26،احسن نے 24، طاہر خان نے 13رنز بنائے۔ فیصل آباد رائلز کے شاہد مہر نے 3، آفاق اور ادریس نے 2،2کھلاڑی آوٹ کئے۔ عابد خان کو آل راونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
 
 

شیئر: