Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن میں پاکستان ویلفیئرفورم کی طرف سے 14اگست پر رنگا رنگ تقریب

ہماری آزادی میں شہیدوں کا لہو شامل ہے، فاروق بٹ، اسلاف کی قربانیاں ہم پر قرض ہیں، مظفر اعوان، جشن آزادی شکر کا دن ہے، ریاض چوہدری
خمیس مشیط(جی ایس ایوب )ہمارے اسلاف ہماری پہچان ہیں۔ 14اگست لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کا دن ہے۔ قائد اعظم اور تحریک پاکستان کے دیگر قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان ویلفیئر فورم عسیر کے صدر فاروق بٹ نے راؤ اویس اسلم خان کی جانب سے جشن آزادی تقریب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آزادی میں شہیدوں کا لہو شامل ہے۔ میں شہدائے وطن کو سلام پیش کرتا ہوں۔ 
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اسحاق چوہدری نے کہا کہ میں آپ سب کو جشن آزادی کی مبارکباددیتا ہوں اور سلام پیش کرتا ہوںان شہداء کو جنہوں نے وطن کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم اور تحریک پاکستان کے دیگر اکابرین کیلئے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت نصیب کرے۔
مظفر اعوان نے کہا کہ ہمارے آبائو اجداد کی قربانیوں کا ہم پر قرض ہے ۔ ہم آزادی کا دن آزاد فضاؤں میں منارہے ہیں۔
محمد اسد نے کہا کہ ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہئے ۔ جشن آزادی پوری قوم کے لئے شکر ادا کرنے کا دن ہے۔
فورم کے چیئرمین ریاض چوہدری اور سیکریٹری جنرل سید عاصم حسین شاہ نے یوم آزادی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی اور وطن عزیز کی سلامتی کے لئے دعا کی۔
تقریب میں محمد عابد حسین، انور چوہدری، رانا اجمل یاسین، طارق اعوان، شکیل پپو اور محمد عباس نے بھی خطاب کیا۔
 
 
 
 
 

شیئر: