Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلم امہ کے مسائل کے حل کے لئے او آئی سی کا کردار اہم ہے، محمد نعیم خان

شیخ سعید کی جانب سے ظہرانہ ، سفارتخانہ پاکستان کے اہم عہدیداران بھی شریک
ریاض ..... اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے اسٹیٹینٹ سیکرٹری جنرل محمد نعیم خان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب مسلم امہ میں مرکز کی حیثیت رکھتا ہےاور اس کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ مسلم ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف پاکستان شخصیت شیخ سعید احمد کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہا ہے جبکہ او آئی سی کا کردار بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے۔او ائی سی مختلف شعبوں میں ترقی کے لئے مسلمان ممالک میں کام کر رہی ہے۔
اس موقع  پر شیخ سعید احمد کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور تمام پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ظہرانے میں سفارت خانہ پاکستان کے ہیڈ اف چانسری سیف اللہ، گروپ کیپٹن ارشد مختار اورکمیونٹی ممبران کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

شیئر: