Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی ریڈمی 5 پلس کی تصویر لیک‎

شیاؤمی کمپنی کے اسمارٹ فون ریڈمی 5 پلس کو لانچ ہونے میں ابھی وقت باقی ہے لیکن فون سے متعلق تفصیلات اور تصاویر لیک ہو گئی ہیں۔ تصویر کے مطابق فون میں بیزل لیس ڈسپلے اور ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا  جائے گا۔فنگر پرنٹ سینسر اور ڈوئل ایل ای ڈی فلیش کو بھی فون کی پشت پر جگہ دی جائے گی۔رپورٹس کے مطابق فون میں اسنیپ ڈریگون 430 پراسیسر ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔فون میں ممکنہ طور پر شیاؤمی ایم آئی یو آئی 9 اور اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا۔فون کی لانچنگ سے متعلق کوئی حتمی اعلان تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

 

شیئر: