ایشوریہ کا ’’پھنے خان‘‘ میں حلیہ
بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کی فلم ’’ پھنے خان‘‘ میں حلیے کی تصویر منظر عام پر آگئی ۔میڈیا کے مطابق ایشوریہ کےپھنے خان میں حلیے کی تصویر فلمساز کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل میں‘‘صبا کے کردار سے ملتی جلتی ہے ۔ایشوریہ فلم میں پاپ گلوکارہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ راج کمار راؤ اور انیل کپورفلم میں شامل ہیں جبکہ ہدایتکار راکیش اوم پرکاش مہرا ہیں ۔