سعودی وزارت تجارت اور ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے آن لائن خریداری کرنے والوں کو کہا ہے کہ رمضان المبارک اور عید الفطر کے لیے آرڈرز جلد بک کرا لیں تاکہ وقت مقررہ پر پہنچ سکیں۔
سبق نیوز کے مطابق رمضان المبارک اور عید الفطر کے موقع پر آن لائن خریداری کرنے والوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے ڈیلیوری میں تاخیر ہونے کا امکان ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
آن لائن شاپنگ، عید پر کپڑوں کی قیمتیں کم ہو سکتی ہیںNode ID: 562326
-
نئے تعلیمی سال کے آغاز پر آن لائن شاپنگ کا رجحان کیوں بڑھ گیا؟Node ID: 696286
تاخیر سے بچنے کےلیے صارفین کو چاہئے کہ وہ اپنے آرڈرز پہلے ہی بک کرلیں۔
عام طورپر یہ دیکھا گیا ہے کہ رمضان اورعید الفطر کی خریداری کے لیے آن لائن خریداری کے رجحان میں غیرمعمولی اضافہ ہوجاتا ہے۔ لوگوں کو سامان موصول ہونے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈیلیوری سروسز کو زیادہ آرڈر ملنے کی وجہ سے صارفین کے پاس زیادہ چوائسز بھی نہیں ہوتیں اس لیے جلد اپنے آرڈرز بک کرنے والوں کو وقت پر سامان موصول ہوجاتا ہے۔
واضح رہے وزات تجارت اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے آن لائن خریداری کرنے والوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پالیسی وضع کی ہے، جس کے مطابق خریدا ہوا سامان واپس یا تبدیل کرنے کا اختیار ہوتا ہے تاہم اس کے لیے شرائط مقرر ہیں جن پرصارفین عمل کرنے کے پابند ہیں۔
وزارت نے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ٹول فری نمبر 19929 اور ایکس اکاؤنٹ پر بھی خصوصی سیل قائم کیا ہے۔