چکوال...پنجاب میں چکوال کے قریب مسافر بس پل سے کھائی میں جا گری۔ 25 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔چکوال کی تحصیل کلرکہار میں ڈھوک پٹھان کے قریب حادثہ پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول برقرار نہیں رکھ سکا۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔بس کوہاٹ سے رائے ونڈ جارہی تھی ۔حادثہ اس قدر شدید تھا کہ کے زخمیوں اور لاشوں کو بس کی باڈی کاٹ کر باہر نکالا گیا۔زخمیو ں کا تلہ کنگ اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔