Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رواداری کی روشنی سے دہشت گردی کے اندھیروں کو شکست دیں گے، اماراتی اخبارات

 
آج جمعرات کو امارات کے اخبارات نے متعدد اہم خبروں کو صفحہ اول کی زینت بنایا ہے۔ تفصیل درج ذیل ہے:
 
الاتحاد:
 
الاتحاد اخبار کی شہ سرخی ہے: رواداری اور بقائے باہم کی روشنی سے دہشت گردی کے اندھیروں کو شکست دیں گے، شیخ محمد بن راشد ، شیخ محمد بن زاید
تفصیل میں ہے:ابوظبی میں لوور عجائب گھر کی افتتاحی تقریب، سربراہان مملکت سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔
 
صفحہ اول کی ہے خبر ہے: سربراہ مملکت نے ملک بھر میں نماز استسقاءپڑھنے کی ہدایت دیدی۔
 
ایک اور اہم سرخی ہے: انسداد دہشت گردی کے علمبردار ممالک نے قطر سے 13مطالبات دہرادیئے۔
 
الامارات الیوم:
مقامی اخبار الامارات الیوم نے بھی لوور عجائب کی افتتاحی تقریب کو شہ سرخی بناتے ہوئے لکھا ہے: امارات فن، خوبصورتی اور جمالیاتی کا عالمی مرکز ہے۔
 
صفحہ اول پر خبر ہے: اماراتی ٹیکس ادارے نے کہا ہے کہ ویلیو ٹیکس ایڈڈ کا نفاذ جنوری سے پہلے نہیں ہوگا۔
تفصیل میں ہے:ادارے نے تاجروں کو خبر دار کیاہے کہ صارفین پر ٹیکس کی مد میں اشیاءکے نرخوں میں اضافہ غیر قانونی ہے۔ ٹیکس کے نفاذ کا تقرر حکومت کا کام ہے۔ 
 
 
 

شیئر: