ٹوکیو۔۔۔جاپان میں ایک ہیلی کاپٹر گرنے سے اس میں سوار 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان کے نواحی علاقے کانتو نامی میں نجی کمپنی کا ہیلی کاپٹر گر تباہ ہو گیا جس کے نتیجہ میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق حادثہ کی وجوہ جاننے کیلئے جائے وقوعہ پر امدادی ٹیمیں اور ماہرین روانہ کر دیئے گئے ہیں۔