عدن ۔۔۔ یمنی ملکی انتظامیہ کے وزیر عبدالرقیب فتح نے کہا ہے کہ باغی ملیشیاتعز صوبے کے عوام کا قتل عام کر رہی ہے ۔ ان کی سرگرمیاں جنگی جرائم کے دائرے میں آتی ہیں ۔ اقوام متحدہ باغی ملیشیاﺅں کے جرائم کو انسانیت سوز جرائم کے دائرے میں رکھ کر اقدام کرے ۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کی بعض تنظیمیں ظالم اور مظلوم کو ایک صف میں کھڑا کر رہی ہیں ۔ یہ رویہ ناقابل برداشت ہے ۔