نیویارک ۔ ۔۔ امریکہ،یورپ اورایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پلاڈیم کے نرخ 2001ء کے بعد بلند ترین سطح پر آگئے ہیں۔ نیویارک میں ا سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1286.27 ڈالر فی اونس رہے جبکہ امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے) 0.3فیصد3.80( ڈالر اضافے کے ساتھ 1287.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔پلاڈیم 1,101 ڈالر فی اونس رہا۔چاندی کے سودے 0.2فیصد کمی کے ساتھ 16.98اورپلاٹینئم کے 938.30 ڈالر فی اونس طے ہوئے ۔