ویسٹرن ریجن U-19کوالیفائنگ میچ میں کویت کی فتح
ایشیا کرکٹ کپ 19-Uکے کوالیفائنگ راونڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد کویت کی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی۔ ایشیاکرکٹ کپ U-19 ٹورنامنٹ ملائیشیا میں کھیلا جا رہا ہے۔ کوالیفائنگ راونڈ کے فائنل میچ میں کویت کا مقابلہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم سے تھا۔ ویسٹرن ریجن U-19کوالیفائنگ کرکٹ میچ میں کویت کی ٹیم عمان سے مقابلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے 49.2اوورز میں 150رنز بنائے۔جواب میں عمان کی پوری ٹیم 42.5اوورز میں 124رنز پر آوٹ ہو گئی۔ کویت نے ڈک ورتھ لوئس کے تحت 17رنز سے کامیابی حاصل کی۔ فائنل میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم سے مقابلہ ہو گا۔کویت کی جانب سے عبدالصادق نے 28، نعمان اور گوکول نے 18، 18رنز کی اننگز کھیلی۔ عمان کی جانب سے وسیم علی نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 جبکہ سانن نے 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں عمان کی پوری ٹیم 124رنز پر آوٹ ہو گئی جس میں وویوک نے 38اور وسیم علی نے 26رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کویت کی جانب سے نعمان صادق نے 3جبکہ انس شفیق اورمشتاق احمد نے 2، 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ کپتان نعمان صادق کو بہترین بولنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ویسٹرن ریجن U-19کوالیفائر راونڈ کے فائنل میں رنر اپ رہنے والی کویت کی U-19 کرکٹ ٹیم واپس پہنچی تو بورڈ کے ارکان، کھلاڑیوں کے رشتہ داروں اور عزیز و اقارب نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ فائنل کی فاتح متحدہ عرب امارات نے ویسٹرن ریجن سے U-19 ایشیا کپ کےلئے کوالیفائی کیا ۔