Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماسا کے زیر اہتمام چھٹے سالانہ ایوارڈ کی تقریب24نومبر کو ہوگی

محنتی ممبران کو حوصلہ افزائی کیلئے تعریفی اسناد اور تحائف پیش کردیئے گئے
جدہ (زبیر پٹیل) میمن ویلفیئر سوسائٹی (ماسا) کے زیر اہتمام چھٹے سالانہ ایوارڈ کی تقریب 24نومبر 2017ءکو الشلال پارک جدہ میں منعقد ہوگی ۔ اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو نوازا جائیگا۔ سوسائٹی کی تعلیمی کمیٹی اور ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی نے مشترکہ اجلاس منعقد کرکے تقریب کی تفصیلات طے کیں اور انتظامات کو حتمی شکل دی۔ تقریب کے دعوت نامے 15نومبر سے نامزد مقامات اور شخصیات کے توسط سے حاصل کئے جاسکیں گے۔ میٹنگ میں سوسائٹی کے صدر عرفان کولسا والا اور جنرل سیکریٹری طیب موسانی نے شرکت کی۔ انہوں نے محنتی ممبران کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں تعریفی اسناد اور تحائف پیش کئے۔ رشید کاسمانی، احمد کمال، شعیب سکندر، یونس حبیب، محمد اسماعیل، جاوید خیرانی، عبدالقادر افریقہ والا، عبدالقادر تیلی، صادق سوراٹھیا اور منصور شیوانی تحائف حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔
 

شیئر: