Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردو اکیڈمی جدہ کے وفد کی ایڈیٹر انچیف طارق مشخص سے ملاقات

17 ویں یوم قومی تعلیم میں بحیثیت مہمان اعزازی شرکت کی دعوت 
جدہ ( امین انصاری ) اردو اکیڈمی جدہ کے 4 رکنی وفدنے کارگزار صدر شیخ ابراہیم کی سربراہی میں اردو نیوز کے دفتر ایڈیٹر انچیف طارق مشخص سے ملاقات کی اور انہیں11 نومبر کو اکیڈمی کے 17 ویں جلسئہ یوم قومی تعلیم میں بحیثیت مہمان اعزازی شرکت کی دعوت دی ۔ انہوں نے اپنی شرکت کی یقین دہانی کرائی ۔ وفد میں موجود اردو اکیڈمی کے جنرل سیکریٹری سلیم احمد فاروقی ، سید محمد خالد حسین مدنی اور محمد لیاقت علی خان نے اکیڈمی کی کارکردگی سے طارق مشخص کو واقف کرایا اورکہا کہ اردو نیوز مملکت میں کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ تقاریب کی رپورٹ فوری طور پر شائع کرکے ہمیں باخبر رکھتا ہے ۔ نیز دیار غیر میں رہتے ہوئے ہم اردو نیوز کے ذریعہ اپنے ملک و ریاست کی معیاری خبروں سے آگہی حاصل کرتے ہیں ۔جمعہ کو شائع ہونے والے روشنی کے صفحات ہماری دینی معلومات میں اضافہ کرتے ہیں ۔وفد نے اردو نیوز کے آن لائن شائع ہونے پر ایڈیٹر انچیف اور ان کے اسٹاف کو دلی مبارکباد دی ۔

شیئر: