Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشوریہ کی تصاویر ،ابھیشیک برہم

بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن نے اپنی اہلیہ کی  تصاویر کھینچنے پر فوٹوگرافر سے سوال کر ڈالے۔ہندوستانی خبروں کے مطابق  اداکارہ ایشوریہ رائے اپنے شوہر ابھیشیک بچن کےساتھ معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا    کے گھر ملاقات کے بعد واپسی پر ابھیشیک کےساتھ گاڑی میں سوار ہورہی تھیںکہ فوٹوگرافر وں نے ایشوریہ کی تصاویر اتارنا شروع کردیں یہ دیکھ کر ابھیشیک بچن برہم ہوئے، فوٹوگرافر کو بلایا اور پوچھا کہ کیا انہوں نے ایشوریہ کی غیر مناسب تصاویر بنائی ہیں جس پر فوٹوگرافر نے ابھیشیک کو وضاحت  کی اور کیمرہ ان کے آگے کردیا۔
 

شیئر: