Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرشمہ کپور کی دوسری شادی کی خبریں گرم

 
بالی وڈ انڈسٹری کی 90 کی دہائی کی مشہور و معروف اداکارہ کرشمہ کپور دوسری شادی کرنے والی ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق کرشمہ کپور کی اپنے قریبی دوست سندیپ تشوانی کےساتھ شادی کی خبریں گرم ہیں۔حال ہی میں اپے سابق شوہر سنجے کپور کےساتھ کرشمہ نے باقاعدہ قانونی کارروائی کے ذریعے طلاق لی  عدالت نے کرشمہ اور ان کے سابق شوہر کے درمیان قانونی طور پر طلاق نامہ جاری کردیاہے۔کرشمہ کپور نے سال 2003 میں فلمی دنیا سے دوری اختیار کرکے معروف تاجر  سنجے کپور کےساتھ  شادی ہوئی  تھی جن سے ان کے د و بچے ہیں۔گزشتہ برس کرشمہ کی سنجے کپور سے علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم اب قانونی طریقے سے دونوں کے درمیان رشتہ ختم ہونے کےبعد کرشمہ اپنے قریبی دوست سندیپ کےساتھ دوسری شادی کررہی ہیں ۔سندیپ کی بھی یہ دوسری شادی ہوگی وہ اپنی سابقہ بیوی سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں اور دو بچوں کے والد ہیں۔
 

شیئر: