کیلیفورنیا .... کیلیفورنیا میں ایک مکان کو اسو قت نقصان پہنچا جب اس پر سے پرواز کرنے والے طیارے سے برف کے ٹکڑے گرے جو مکان کی چھت پھاڑتے ہوئے باتھ روم میں باتھ ٹب پر گرے۔ یہ واقعہ لاس اینجلس کے نواحی گائوں چینو میں رات گئے پیش آیا۔ دوسری منزل کے باتھ روم کی چھت میں سوراخ ہوگیا اور برف کے ٹکڑے باتھ روم میں پائے گئے۔ مکان کے مالک نے سمجھا کہ کوئی دھماکہ ہوا ہے تاہم جب اس نے صورتحال دیکھی تو فوری نتیجے پر پہنچا کہ ہوسکتا ہے کہ اوپر سے گزرنے والے طیارے سے یہ برف گرائی گئی ہو۔ اس نے کہا کہ پہلے تو میرے اوسان خطا ہوگئے۔ ہوش میں آیا تو گھر کا جائزہ لیا۔ اس نے پولیس میں رپورٹ درج کرادی ہے۔