چائنیز اسمارٹ فون کمپنی جیونی نیا اسمارٹ فون ایم 7 پاور 15 نومبر کو انڈیا میں لانچ کرنے جا رہی ہے۔ کمپنی کی جانب سے تقریب کے دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ہیں۔اسمارٹ فون میں 6 انچ ڈسپلے ، آکٹا کور اسنیپ ڈریگون 435 پراسیسر ، اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم، ڈوئل سم سپورٹ ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکے گا۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ فنگر پرنٹ سینسر کو فون کے بیک پر جگہ دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 5000 ملی ایمپئر آورز کی ہو گی۔ فون کو نیلے، کالے اور گولڈ رنگ میں پیش کیا جائے گا اور اسکی قیمت 20000 ہندوستانی روپے ہو گی۔