Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ ہائیکورٹ نے انوکھی سزاوں کا نوٹس لے لیا

کراچی ...چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ماتحت عدالتوں میں انوکھی سزاوں کا نوٹس لے لیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوںسے رپورٹ طلب کرلی ۔ عدالت عالیہ نے ماتحت عدالتوں سے تمام سنائی گئی سزاوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے مطابق یہ سزائیں قانون کے مطابق نہیں، بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ اس سے عدلیہ کی بدنامی ہوگی۔واضح رہے کہ کراچی کی ماتحت عدالتوں نے کئی انوکھی سزائیں سنائی تھی۔ صدر مملکت کے پروٹوکول میں گھسنے والے ملزم کو ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے پلے کارڈ لیکر مزار قائد کے سامنے سڑک پرکھڑے ہونے کی سزادی گئی ۔ ایک ملزم کو مسجد میں صفائی اور صفیں بچھانے جبکہ غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے ملزم کو 3 سال باجماعت نمازپڑھنے کا حکم سنایا گیا تھا۔
 

شیئر: