Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی متاثرین میں اشیائے خورونوش کی تقسیم

یمن.... شاہ سلمان امدادی سینٹر کی جانب سے یمن کی کمشنری تعز میں ضرورتمند خاندانوں میں اشیائے خورونوش کے 3 ہزار پیکٹس تقسیم کئے گئے ۔ سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز فلاحی مرکز کی جانب سے یمن میں جاری جنگ میں متاثرین کی امداد و بحالی کا کام تیز ی سے جاری ہے ۔ فلاحی مرکز کی زیر نگرانی جہاں بیمار افراد کے علاج کے لئے اسپتال اور ڈسپینسریاں قائم کی گئی ہیں وہاں ضرورتمند خاندانوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے اشیائے خورونوش کی تقسیم کا کام بھی جاری ہے ۔فلاحی مرکز کی جانب سے متاثرہ علاقو ں میں رہنے والوں کے لئے غذائی ضروریات کو کسی حد تک پورا کرنے کےلئے لوگوں میں اشیائے خورونوش کے 3 ہزار پیکٹس تقسیم کئے گئے ۔

شیئر: