ویسٹ انڈیز کے بعد دیگر ٹیمیں پاکستان آنے کو تیار ہیں، نجم سیٹھی
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئندہ سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ دیگر ملکوں کی ٹیمیں بھی پاکستان آنے کےلئے تیار ہیں لیکن ابھی ان کے نام نہیں بتا سکتا۔پی ایس ایل کے ڈرافٹ کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ اسموگ اور دیگر وجوہ سے رواں ماہ لاہور میں ہم کریبیئنز کی میزبانی نہیں کر سکے تاہم دونوں ملکوں میں مسلسل 5 سال تک دوطرفہ سیریز کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس دوران ویسٹ انڈیز کی مکمل ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ گرین شرٹس جوابی ٹور میں اپنے میچز امریکہ میں کھیلیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ مارچ کا وقت ہمارے اور کیریبیئنز دونوں کےلئے موزوں ہے۔پہلا میچ 29 اور دوسرا 31 مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے مقابلے میں دونوں ٹیمیں یکم اپریل 2018ءکو آمنے سامنے ہونگی۔ مہمان کرکٹرز 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے بعد آئی پی ایل کے لئے ہند روانہ ہوجائیں گے۔پی سی بی چیئرمین نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئندہ سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ دیگر ملکوں کی ٹیمیں بھی پاکستان آنے کے لئے تیار ہیں لیکن ابھی ان کے نام نہیں بتا سکتا۔