Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرحد پا رسے حملہ،کیپٹن سمیت2اہلکار جاں بحق

راولپنڈی ... باجوڑ ایجنسی میں سرحد پا رسے پاکستانی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحمان جاں بحق اور 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا۔ کئی دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کی جانب سے آنے والے متعدد دہشت گردوں نے جدید اسلحے کے ساتھ سرحدی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ۔ ترجمان نے کہا کہ افغان حکومت کی اپنے علاقے میں کوئی رٹ نہیں ہے ۔

شیئر: