Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پپیتا ایک بہترین ٹانک

پپیتا زبردست طبی خواص رکھتا ہے۔ یہ پھل نہ صرف آسانی سے خود ہضم ہو جاتا ہے بلکہ دوسری غذاؤں کو بھی ہضم ہونے میں مدد دیتاہے ۔پکا ہوا پپیتا نشو نما پاتے ہوئے بچوں کے لیے عمدہ ترین ٹانک ہے ۔
 کچے پپیتے کا جوس ،جلد کی متعدد بیماریوں میں شفا بخش ہے ۔ اس کا بیرونی استعمال سوجن اتارنے ،پیپ بننے سے روکنے ،مسئوں اور پھنسیوں میں اچھے نتائج دیتا ہے ۔ یہ جوس  دھوپ کی وجہ سے چہرے پر پڑنے والی چھائیوں اور بھورے داغوں کو دور کر کے میک اپ کا کام دیتا ہے ۔
اس کے استعمال سے جلد نرم و ملائم ہو جاتی ہے ۔ چھوت یا داد کے مرض میں بھی یہ  جوس متاثرہ جلد پر لگانا فائدہ مند ہے ۔
 
 

شیئر: