منہ کا السر نہایت تکلیف دہ مسئلہ ہے جو کھانے اور بولنے کی صلاحیت کو بھی متاثر کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض اوقات منہ کا السر کینسر تک بھی پہنچا دیتا ہے لہذا اس سے بچاؤیا شکار ہونے کی صورت میں فوری علاج ناگزیر ہے ۔ السر کے علاج کے لئے درج ذیل چند گھریلو ٹوٹکے انتہائی کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔
تلسی کے پتوں میں حیران کن ادویاتی صلاحیت ہوتی ہے ۔روزانہ 3 سے4 بار تلسی کے پتوں کو پانی کے ساتھ چبانے سے نہ صرف آپ منہ کے السر سے محفوظ رہیں گے بلکہ جو لوگ اس مصیبت کا شکار ہیں تیزی سے صحت یاب بھی ہو جائیں گے۔
شہد ایک قدرتی مرطب یعنی نمی برقرار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ شہد اینٹی مائیکروبئیل تاثیر کے باعث منہ کے السر کا تیزی سے علاج کرتا ہے۔ منہ کے السر کے علاج کے لیے شہد کو براہ راست بھی منہ میں رکھ سکتے ہیں یا پھر اس میں تھوڑی ہلدی ملا کر اسے متاثرہ جگہ پر لگایا جا سکتا ہے، اس سے زخم جلد بھر جائے گا۔
خشخاش ٹھنڈی ی تاثیر کی حامل غذا ہے اور ماہرین کے مطابق انسانی جسم کے درجہ حرارت میں اضافے کا ایک نتیجہ منہ کے السر کی صورت میں بھی برآمد ہوتا ہے لہٰذا پکے ہوئے منہ کے علاج کے لیے خشخاس کا بطور خاص استعمال کیا جائے۔
خشک ناریل ، اسکا پانی اور تیل تینوں میں منہ کے السر کا بہترین علاج مضمر ہے ۔جسم کے درجہ حرارت میں کمی کے لئے ناریل کا پانی پیئیں ۔ متاثرہ جگہ پر براہ راست ناریل کا تیل لگائیں اور زخموں کی وجہ سے ہونے والے درد میں آرام کے لئے خشک ناریل کھائیں۔