Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب کی ایک اور ٹیم لند ن جائے گی

اسلام آباد...سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی تحقیقات میں برطانیہ کی مدد اور  بعض اعتراضات دور کرنے کے لئے نیب کی ایک اور ٹیم برطانیہ بھجوائی جا رہی ہے۔ اس ٹیم کو اہم ٹاسک یہ بھی دیا گیا ہے کہ نیب تحقیقات کو مزید آگے بڑھانے کے لئے وہاں کام کرے۔شریف فیملی کی کمپنیوں اور جا ئدادوںکی  مزید تفصیلا ت حاصل کی جائیں۔ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین نیب جسٹس( ر) جاوید اقبال نے تفتیشی ٹیم لندن بھیجنے کی منظوری دے دی ۔ذرائع نے بتایا تحقیقاتی ٹیم آئندہ چند دنوں میں لندن روانہ ہوگی۔ لندن جانے والی ٹیم میں نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے والے افسر ان شامل ہوں گے ۔ تحقیقاتی ٹیم لندن میں مختلف اداروں اور بینکوں سے رابطے  بھی کرے گی۔

شیئر: