حماس نے تین اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کر دیے ہیں جنہیں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں سنیچر کو رہا کیا جائے گا۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جمعے کو حماس نے اعلان کیا کہ 7 اکتوبر کو کبوتز بیری سے یرغمالی بنائے جانے والے اوحد بین ایمی اور ایلی شارابی، اور نووا میوزک فیسٹیول سے اغوا کیے گئے آر لیوی کو سنیچر کو حوالے کیا جائے گا۔
حماس کے پریزنر میڈیا سیل نے کہا کہ اسرائیل سے توقع ہے کہ وہ بدلے میں 183 فلسطینیوں کو رہا کرے گا جن میں 18 قیدی عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، دیگر 54 لمبی قید میں ہیں اور 111 جنگ کے دوران غزہ سے حراست میں لیے گئے۔
مزید پڑھیں
-
جنگ بندی معاہدے کے تحت تبادلہ، حماس تین اسرائیلیوں کو رہا کرے گیNode ID: 885240
اس سے قبل حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے شام چار بجے کی ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد بھی ان یرغمالیوں کے نام جاری نہیں کیے تھے۔
حماس نے اسرائیل پر یہ الزام بھی لگایا کہ 19 جنوری کو ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خوراک اور دیگر اشیا لانے ٹرکوں کا داخلہ بند کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ’یہ امداد اور لوگوں کو پناہ دینے کے لیے طے کی گئی ترجیحات میں واضح ہیرا پھیری کو ظاہر کرتا ہے۔‘
اسرائیلی ملٹری ایجنسی ’گوگاٹ‘ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’حماس کی خلاف ورزیوں کو برداشت نہیں کرے گا۔‘