Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمباکو نوشی سے ہر سال 480ہزار امریکی مر جاتے ہیں

واشنگٹن.... امریکہ میں سگریٹ نوشی سے 4 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد ہر سال موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔امریکی حکومت نے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول ( سی ڈی سی )کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق 5 میں سے ایک امریکی شخص سگریٹ نوشی کا عادی ہے ۔رپورٹ کے مطابق امریکہ میں 20.1فیصد شہری کسی بھی قسم کی تمباکو نوشی کرتے ہیں،جس میں سے ایک بڑی تعداد سگریٹ، سگار،پائپ یا کسی اور حالت میں تمباکو کا استعمال کرتی ہے ۔رپورٹ کے مطابق امریکہ میں انسداد سگریٹ نوشی کے حوالے سے کافی کوششیں کی جارہی ہیں۔ساڑھے 3 فیصد لوگ اسی حوالے سے ای سگریٹ کا استعمال کررہے ہیں ۔

شیئر: